Former President Mamnoon Hussain has died

سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

کراچی: سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

سابق صدر ممنون حسین کے بیٹے ارسلان ممنون نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد دو ہفتے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ارسلان ممنون نے بتایا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

ممنون حسین مُلک کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں