elections-maulana-fazlur-rehman

سینیٹ الیکشن پر حکومت کوئی مداخلت نہیں کرسکتی، مولانا فضل الرحمان

کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کا کہنا ہے کہ نیب کے کیسز کا کوئی اعتبار نہیں، نیب ادارہ سیاست دانوں کی تذلیل چاہتا ہےجبکہ سینیٹ الیکشن پر حکومت کوئی مداخلت نہیں کرسکتی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے کیسز کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اب تک میرے بھائی کو کے پی میں تعینات نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے تعین کا کام الیکشن کمیشن کا کام ہے اس پر حکومت کوئی مداخلت نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ بھی آئین کی واضح لائن کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج دو بینچ بنے ہیں کیس نہیں سن سکتے، یہ کیا عدالتیں ہیں وجہ بتائیں، ریاستی وڈیرے بھی حالات کو سمجھیں دستبردار ہوجائیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل کی بنیاد ہی پاکستان دشمنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی تعلیم پراجلاس وزارت تعلیم میں ہوچکاہے،مدارس کامعاملہ وفاق المدارس کامعاملہ ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان اب سے کچھ دیر قبل کراچی پہنچے تھے، وہ مولانا زرولی کی تعزیت کے لیے ایئرپورٹ سے ان کے گھر روانہ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں