مری کو ضلع کا درجہ دینے اور روڈ اسٹرکچر بہتر بنانے کا فیصلہ 1

مری کو ضلع کا درجہ دینے اور روڈ اسٹرکچر بہتر بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فوری طور پر ایس پی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو مری میں تعینات کیا جائے گا۔

اجلاس میں مری کا روڈ اسٹرکچر بہتر بنانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مری کی بڑی سڑکوں کے ساتھ چھوٹی لنک روڈ فوری بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا۔

سانحہ مری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں