dg-isi-lieutenant-general-faiz-hameed-reached-china

ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیرخارجہ چین پہنچ گئے

بیجنگ: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس(ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے، اس اہم دورے پر وہ چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ چکے ہیں جہاں ان سے چینی حکام کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ وہ آج صبح چین کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

چین روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ محمود نے کہا تھا کہ چین دورے کے لیے سیکرٹری خارجہ ودیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں، ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہے، ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور علاقائی صورت حال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا، سی پیک پراجیکٹس پر پیش رفت اور لائحہ عمل پر بھی ہماری تفصیلی نشست ہوگی۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ اس دورے سے ہمارے دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے، یہ دوستی آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں