chinese-ambassador-meets-army-chief

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے امور پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں چینی سفیر نےخطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کےکردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےچین کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں سی پیک سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی جب کہ پیک سےمتعلقہ اموربھی زیربحث آئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میں چینی سفیر نےخطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کےکردار کو سراہا۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چینی وزیردفاع کے دورہ پاکستان سےتعلقات کو مزید تقویت ملےگی، آہنی بھائیوں کےدرمیان ہر دور میں آزمائی ہوئی دوستی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں