این اے 133 ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن 1

این اے 133 ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن

این اے 133 کا ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا ایکشن، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شائستہ پرویز کو جرمانہ اور راجہ پرویز اشرف کو نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ شائستہ پرویز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حلقے میں بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلکسز پر مکمل پابندی ہے۔ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو 29 نومبر کو ذاتی حیثیت میں وضاحت کیلئے طلب کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں