این اے 133 میں ضمنی انتخاب 1

این اے 133 میں ضمنی انتخاب

(ویب ڈیسک) ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل مدمقابل ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مقابلے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں، ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں
این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات ، 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور، حلقے میں 199 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 21 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار، چیف الیکشن کمشنر نے کیمپ آفس کا دورہ ۔ مرکزی کنٹرول روم سے انتخابی عمل کی مانیٹرنگ جاری۔

تفصیلات کےمطابق این اے 133 کا دنگل سجنے کو تیار ہے،حلقے میں 11 امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز اور 44 ایس ایچ اوز فرائض سرانجام دیں گے، مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ ڈولفن اور پیرو کی 52 ٹیمیں بھی حلقے میں پیٹرولنگ کریں گی ۔

این اے 133 میں 254 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار 85 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے، 2 لاکھ 6 ہزار 927 خواتین بھی ووٹرز میں شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں