azad-kashmir-election-results-big-announcement

آزادکشمیر کے انتخابی نتائج، مشاورت کے بعد ن لیگ کا بڑا اعلان

ن لیگ نے25 جولائی کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان اوربیرون ملک احتجاجی ‏تحریک چلانےکا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا آزادکشمیرالیکشن نتائج سے متعلق ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ ‏جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور نتائج کے ‏خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق عمران خان نےآزادکشمیرالیکشن میں مداخلت کی اورنتائج کوکھلی مداخلت کی ‏بنا پر مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک متاثرکی گئی ہے نتائج سے ‏مسئلہ کشمیرکمزور اورپاکستان کےمؤقف کونقصان پہنچا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کھلی دھاندلی کےخلاف پوری قوت سےتحریک چلائی جائے گی تحریک ‏مرحلہ وارپاکستان ،تارکین وطن کشمیریوں تک پھیلائی جائے گی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی ناقص کارکردگی اور انتظامی کمزوری کی مذمت کی ‏گئی، شواہد میڈیا کے سامنے لانے کیلئےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مقابلہ کرنےپرآزادکشمیرکےلوگوں کو خراج ‏تحسین پیش کرتا ہوں، ن لیگ نے آزادکشمیرکےمسائل کےحل کیلئے اقدامات اٹھائے ہمارا مینڈیٹ ‏چوری کیا گیا،چپ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے آزادکشمیر کی قیادت کےساتھ ملکر لائحہ عمل ‏طے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں