army-chief-visits-bahrain

آرمی چیف کا بحرین کا دورہ، کمانڈر اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے بحرین کے کمانڈر اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر، سیکیورٹی ایڈوائزر سے ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان صورت حال کے حوالے سے کثیر الملکی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کو سیکیورٹی تربیت اور استعداد کار میں بہتری کے لیے تعاون کی پیش کش کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں