ambassador-to-express-solidarity-amid-israeli-brutality

’’فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے‘‘

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نماز میں فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، 20 فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفیر احمد رافعی کے پاس عوام کے جذبات کے اظہار کے لیے حاضر ہوا ہوں، فلسطین کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ، اسلحہ و بارود استعمال کیا گیا، رمضان کے ماہ میں عبادت کرتے نہتے مسلمانوں پر بلاجواز حملہ کیا گیا، یہ جارحیت اور ظلم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں سے مزید شہادتیں ہوئیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، برس ہابرس سے ارض فلسطین خون میں نہائی ہوئی ہے، دنیا دیکھ رہی ہے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی انتہائی قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب فلسطینی سفیر احمد رافعی نے شہباز شریف کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے صدر نے آپ کا اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطینی سفیر نے بتایا کہ صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ پاکستان عوام کے شکر گزار ہیں، آپ کی آمد اسلامی اخوت و بھائی چارے کے جذبے کا مظہر ہے، پاکستان کی عوام کی حمایت فلسطینیوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں