abdul-ghafoor-hyderi

’’یوسف گیلانی سابق وزیراعظم رہے اور اتنا چھوٹا عہدہ لیا‘‘

کراچی: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم رہے اور اتنا چھوٹا عہدہ لیا۔

جے یو آئی رہنما غفور حیدری نے کہا کہ اے این پی بظاہر اس بات پر ناراض ہوئی کہ شوکاز کیوں بھیجا گیا، حکومت کے خلاف تحریک ہے اور حکومت سے اپوزیشن لیڈر کے لیے ووٹ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں کیا نہیں پوچھا جائے کہ حکومت سے ووٹ کیوں لیا گیا، دوستی کے لیے اصول کو پامال نہیں کیا جاتا، حالت جنگ میں ہیں دوسری طرف حکومت سے سودا کیا گیا۔

غفور حیدری نے کہا کہ پی پی نے حکومت کے ساتھ گھاٹے کا سودا کیا، اے این پی بھی شامل تھی، حکومت سے ووٹ لیے ہیں تو یہ پوچھنے کا حق تو ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد تحریک کے لیے ہے انتخابات کے لیے نہیں اور تحریکوں میں وہ لوگ چلتے ہیں جو تمام دباؤ کو برادشت اور مشکلات کو عبور کرنے کے ساتھ کشتیاں جلا کر چلتے ہیں، اگر یہ جماعتیں دباؤ برداشت نہیں کرتیں تو ان کی مرضی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم توقع کررہی تھی کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے مہنگائی سے نجات ملے گی اور آٹے ،چینی کی کرپشن سے چھٹکارا ملےگا،اے این پی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا، مولانا فضل الرحمان پرالزام لگانا مناسب نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں