15-day-ban-on-educational-institutions-parks-and-sports

تمام مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی، بڑا اعلان ہوگیا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں، پارکس اور کھیلوں پر15روزہ پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے 7 شہروں میں کورونا اوسطاً6 فیصد شرح سےپھیل رہاہے،گوجرانولہ کورونا پھیلاؤ میں 9 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور اور ملتان 8 ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کوروناپھیلاؤ6 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کوروناپھیلاؤکی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق جن شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس، خصوصاً UK-Variant، دوبارہ تفتشیش ناک حد تک پھیل رہا ہے

ہیلتھ ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق جن اضلاع میں Positivity Rate پانچ فیصد سے زائد ہے وہاں ہم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سے اگلے 15 دن تک سخت SOPs لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے 1/3 pic.twitter.com/GYz0SY8nww

— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 12, 2021

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی اور مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔

اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تمام اقدامات عوام کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔

انھوں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں