اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آباد : اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ، ایازصادق ،مریم اورنگزیب ،شازیہ مری ،سعد رفیق نے تحریک جمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا۔

جس کے بعد اپوزیشن کے ارکان تحریک عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی پہنچے، ارکان میں مریم اورنگزیب ،شازیہ مری اور سعد رفیق ، نویدقمر،رانا ثنااللہ ،ایاز صادق شامل تھے۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

ایازصادق ،مریم اورنگزیب ،شازیہ مری ،سعد رفیق نے تحریک جمع کرائی۔

ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی 15 دن میں اجلاس بلانے کے پابندہوں گے ، دوران اجلاس تحریک عدم اعتمادپر7دن میں کارروائی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب آصف زرداری ، شہبازشریف اور فضل الرحمان 3بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ، اپوزیشن قیادت کی مشترکہ پریس کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی اور ن لیگی اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کئے تھے۔