جہاز کی سستی ٹکٹیں حاصل کرنے کا نیا طریقہ، شاندار ٹول متعارف

جہاز کی سستی ٹکٹیں حاصل کرنے کا نیا طریقہ، شاندار ٹول متعارف

(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی بجٹ ایئرلائن ’ایزی جیٹ‘ نے سستی پروازوں کی تلاش کے لیے ایک انتہائی مفید ٹول متعارف کروا دیا۔

دی سن کے مطابق یہ ٹول ایزی جیٹ کی ویب سائٹ میں شامل کیا گیا ، اس فیچر کا نام ’لو فیئر فائنڈر‘ (Low Fare Finder)رکھا گیا ہے جو سکائی سکینر سے مشابہہ ہے مگر اس کے برعکس صرف ایزی جیٹ کی پروازوں کے لیے کام کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’لو فیئر فائنڈر‘ میں صارفین کو اپنی روانگی اور آمد کی جگہوں کے نام داخل کرنے ہوں گے اور یہ ٹول

انہیں اس روٹ پر جانے والی ایزی جیٹ کی سستی ترین پروازوں اور سیٹوں کے بارے میں معلومات مہیا کر دے گا

اس ٹول کے نتائج ایک گراف کی شکل میں ہوں گے جس میں ان دنوں کے متعلق بھی بتایا گیا ہو گا جن میں ایزی جیٹ کا کرایہ کم ہوتا ہے۔