گورنر پنجاب آج سے 6 دن بعد فارغ ہوجائیں گے، نیا گورنر تعینات کیاجائے گا، رانا ثنا

گورنر پنجاب آج سے 6 دن بعد فارغ ہوجائیں گے، نیا گورنر تعینات کیاجائے گا، رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گورنر  پنجاب آج سے 6 دن بعد فارغ ہوجائیں گے، نیا گورنر تعینات کیاجائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، صدر ، وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور  یا اعتراض لگاکر واپس کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی طرح سمری دوبارہ بھیج دے تو صدر کو منظور کرنا ہوتی ہے، صدر سمری منظور نہ کرے تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔