پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف نیٹ فلکس نے بڑا اعلان کردیا

پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف نیٹ فلکس نے بڑا اعلان کردیا

دنیا بھر میں مشہور اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئر کعنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ کسی اور نے استعمال کیا تو اصل اکاونٹ ہولڈر سے اضافہ فیس لی جائے گی۔

نیٹ فلکس نے کہا کہ اسٹینڈرڈ اور پریمیم صارفین دو ایسے افراد کے ذیلی اکاؤنٹس شامل کر سکیں گے جو ان کے ساتھ نہیں رہتے، ہر استعمال کرنے والے کی اپنی پروفائل اور پاس ورڈ ہوگا جو مناسب قیمیت پر دستیاب ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاس ورڈ شیئر کرنے سے ہماری نئی سیریز اور فلموں کے لیے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے، ہم پاس ورڈ شیئرنگ پر پابندی نہیں لگا رہے تاہم جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں ادائیگی کرنا ہوگی۔

Netflix will lose a lot of customers if they do this password sharing crackdown they plan to do. Charging extra and crap. Especially when they don’t carry a lot of good content anymore like some of the other streaming apps #netflix

— makhallie_shea (@makhallie_shea) March 17, 2022

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اگر نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتی ہے تو بہت سے صارفین اس کا استعمال چھوڑ دیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس کا نیا آپشن اگلے چند ہفتوں میں آ جائے گا اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو اپنے گھر سے باہر اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں، یہ ٹیسٹ فی الحال چلی، کوسٹاریکا اور پیرو میں موجود صارفین تک محدود رہے گا۔