Whenever the one above gives

اوپر والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کر، دنیا کے کچھ ایسے لوگ جن پر قسمت مہربان ہوئی اور وہ راتوں رات امیر ہوگئے

اس بات سے تو سب لوگ ہی واقف ہیں کہ انسان کو کامیاب ہونے کے لیے اس کی محنت کے ساتھ ساتھ اس کی قسمت کا بہت بڑا دخل ہوتا ہے- قدرت اپنے فیصلے بعض اوقات انسان کے اوپر اس طرح مسلط کر دیتی ہے جو دیکھنے والے کو حیران کر دیتی ہے اور اس طرح قدرت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے اور وہی خدا ہے ایسے ہی کچھ واقعات کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے جنہوں نے عام سے انسانوں کو بہت خاص اور لکھ پتی راتوں رات میں بنا ڈالا-

 1: چودہ سال تک قیمتی پتھر کی قیمت سے لا علم انسانآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا ایک کان کن اپنے کام کے دوران ملنے والے رنگ برنگی پتھروں کو ایک بالٹی میں جمع کرتا رہا یہاں تک کہ اس کی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ریٹائرمنٹ کے وقت وہ رنگ برنگے پتھروں کی اس بالٹی کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے گیا- چودہ سال کے بعد ایک دن اس نے اپنے جمع شدہ پتھروں میں سے ایک بڑا سیاہ رنگ کا پتھر جب پتھروں کے ایک ماہر کو دکھایا تو اس کو اندزہ ہوا کہ اس کی لاٹری نکل آئی ہے کیوں کہ وہ پتھر ایک قیمتی اوپل تھا جس کی مالیت 3 سو ملین ڈالر کےبرابر تھی جو کہ پاکستانی کرنسی میں 47 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے-

اوپر والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کر، دنیا کے کچھ ایسے لوگ جن پر قسمت مہربان ہوئی اور وہ راتوں رات امیر ہوگئے 1

 2:وہیل کی الٹی جس نے قسمت بدل دیبرطانیہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ چارلس کی قسمت ساحل سمندر پر ایک دن کی واک نے بدل ڈالی کیوں کہ اس واک کے دوران اس کو ساحل پر ایک عجیب سا چٹان ملی جس کو وہ اپنے گھر لے کر آیا اور اپنے والد کو دکھایا- جنہوں نے جب گوگل پر ریسرچ کیا تو ان کو اندازہ ہوا کہ ان کو ملنے والا پتھر کوئی عام پتھر نہیں ہے بلکہ یہ وہیل مچھلی کی الٹی ہے جو کہ مختلف ادویات میں استعمال ہوتی ہے- اس کے علاوہ اس کا استعمال قیمتی خوشبویات کی تیاری میں بھی ہوتا ہے جس کی مالیت تقریبا گیارہ کروڑ پاکستانی روپے کے برابر تھی-

اوپر والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کر، دنیا کے کچھ ایسے لوگ جن پر قسمت مہربان ہوئی اور وہ راتوں رات امیر ہوگئے 2

 3: قیمتی سکوں کی دیوارپیننسلونیا کے کچھ بچے ایک ٹوٹی پھوٹی دیوار کے ساۓ میں مٹی میں کھیل رہے تھے اسی دوران ان کو مٹی میں سے کچھ سکے ملے ان بچوں نے یہ سکے اپنے والدین کو لے جا کر دکھائے تو انہوں نے اس دیوار کے نیچے کی جگہ کو کھودنے کا فیصلہ کیا اور اس کے نتیجے میں ان کو بہت سارے سکے ملے جو کہ بہت ہی قیمتی اور قدیم تھے جن کو فروخت کر کے ان کو تقریبا 45 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر قیمت ملی-

اوپر والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کر، دنیا کے کچھ ایسے لوگ جن پر قسمت مہربان ہوئی اور وہ راتوں رات امیر ہوگئے 3

 4: سونے کا قیمتی ٹکڑاآسٹریلیا کا ایک کسان اپنے کھیتوں میں دھات کے ڈٹیکٹر کی مدد سے اپنے کھوئے ہوئے اوزار ڈھونڈ رہا تھا کسی دھات کی موجودگی کے اشارے پر اس نے اس زمین کو کھودنا شروع کر دیا اپنا کھویا ہوا اوزار تو اس کو نہیں ملا مگر اس کی جگہ اس کے ہاتھ ساڑھے پانچ کلو وزنی خالص سونے کا ٹکڑا ملا جس نے اس کی قسمت بدل ڈالی-

اوپر والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کر، دنیا کے کچھ ایسے لوگ جن پر قسمت مہربان ہوئی اور وہ راتوں رات امیر ہوگئے 4

 5: زمین سے خزانہ مل گیابرطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک کسان پیٹر واٹلنگ نے اپنے دوست ایرک کو ایک دن اپنے پاس بلایا تاکہ وہ ان کو ان کے کھوئے ہوئے ہتھوڑے کو ڈھونڈنے میں مدد کر سکے- اس موقع پر میٹل ڈٹیکٹر کے اشارے پر جب انہوں نے زمین کو کھودا تو زمین کے اندر سے ہتھوڑی کی جگہ ایک لکڑی کا صندوق برآمد ہوا جو کہ سونے کے زیورات اور سکوں سے بھرا ہوا تھا اور یہ سب اشیا انتہائی قدیم تھیں ماہر آثار قدیم والوں نے اس خزانے کو ہوکسن ہوورڈ کا نام دیا اور اس کسان سے یہ سارا خزانہ برطانوی میوزیم والوں نے سترہ کروڑ روپے کے انعام کے عوض خرید لیا اور اس طرح ایک عام سا کسان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا-

اوپر والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کر، دنیا کے کچھ ایسے لوگ جن پر قسمت مہربان ہوئی اور وہ راتوں رات امیر ہوگئے 5

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں