Such amazing pictures of Istanbul

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں— استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی

استنول ترکی کا حقیقی معنوں میں ایک منفرد شہر ہے اور جو سیاح اس شیر کو سیر کو جاتے ہیں وہ اس کے دیوانے ہوجاتے ہیں- ترکی کے نقشے پر اس شہر کا مقام سب سے نمایاں ہے- عموماً سیاح اس شہر میں موجود ساحل سمندر کی سیر تو کرتے ہیں لیکن اس کی بھرپور تاریخ اور منفرد ماحول کا ذکر کرنا بھول جاتے ہیں جبکہ یہاں سونے کے دل والے لوگ رہتے ہیں- اگر آپ ہم پر یقین نہیں کرتے ہیں تو آئیے پھر خود ہی دیکھ لیں۔ 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 1

استنبول کے مہربان دل والے شہری بے گھر بلیوں کے لئے باقاعدہ گھر تعمیر کرتے ہیں۔ اور ان گھروں میں انہیں کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ یہ بلیاں اپنے اردگرد لوگوں سے گبھراتی نہیں ہیں- 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 2

اسی طرح شہر کے آوارہ کتوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاتا- استنبول کے شہری ان کا بھی خیال رکھتے ہوئے جہاں تک ممکن ہو ان کی رہائش کا بھی انتظام کرتے ہیں- 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 3

استنبول یونیورسٹی کی لائبریری کا ایک حسین اور دلچسپ منظر- 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 4

استنبول میں حال ہی میں 0.8 انچ برف باری ہوئی جس نے کئی خوبصورت منظر تخلیق کیے۔ تاہم اس دوران تعلیمی سہولیات بند رہیں، ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی جبکہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 5

استنبول میں شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹوائلٹ بھی دو قسم کے ہوتے ہیں- مزید یہ کہ شہری اس بات کا انتخاب اب خود کریں کونسا ٹوائلٹ استعمال کرنا حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے- 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 6

استنبول میں 3 ہزار مساجد ہیں اور یہ اپنے ڈیزائن کے اعتبار سے ان میں سے ایک منفرد مسجد ہے جسے Marmara Üniversitesi İlahiyat Fakültesi Camii کے نام سے جانا جاتا ہے- 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 7

ٹومبیلی ایک گلی کی بلی تھی جو کئی دن فرش پر اپنے پنجے سے ٹیک لگائے بیٹھی رہتی تھی۔ بلی کی موت 2016 میں ہوئی تھی ، اور شہریوں نے اس کی یاد میں ایک یادگار نصب کی تھی۔ 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 8

استنبول میں واقع ایک بلند ترین عمارت کی چھتیسویں منزل پر موجود کمرے کی کھڑکی سے شہر کا دلکش نظارہ- یقیناً رات کے وقت اس کھڑکی سے شہر کا 100 گنا زائد خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے- 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 9

استنبول کا ایک انتہائی فیشن ایبل اور مشہور ہوٹل جو کسی دور میں ​​جیل ہوا کرتی تھی یہ جیل 1918 میں تعمیر کی گئی تھی جسے بعد میں ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا- یہ ایک پرتعیش ہوٹل ہے جسے فور سیزن ہوٹل کے نام سے جانا جاتا ہے- 

یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی 10

جانوروں کی دیکھ بھال کی ایک اور اعلیٰ مثال جو کتوں اور بلیوں کے لئے ان سمارٹ فیڈروں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہے اور یہ شہر کے چاروں طرف نصب کردیئے گئے ہیں۔ اس مشین یا فیڈر کو دوبارہ استعمال کے قابل کچرے کو جمع کرنے والے ایک ڈبے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، جیسے کاغذ ، گتے ، پلاسٹک اور گلاس۔ جب بھی آپ کچرا کوڑے دان میں ڈالتے ہیں تو جانوروں کے لیے کھانا اور پانی ٹینک سے پیالے میں جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں