most beautiful mountain roads

کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار… دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں

تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں اکیلے کہیں جارہے ہیں اور آپ کا سفر سینکڑوں میل طویل سڑک پر جاری ہے تو آپ یقیناً بور ہوجائیں گے لیکن اگر یہ راستہ یا سڑک عام سڑکوں سے مخلتف ہو تو ضرور آپ کا یہ سفر دلچسپ ثابت ہوگا- دنیا میں متعدد ایسی پہاڑی یا پھر پہاڑوں پر تعمیر سڑکیں موجود ہیں جو سفر کرنے والوں کو بوریت کا شکار ہرگز نہیں ہونے دیتیں- ان سڑکوں سے گزرتے ہوئے یا تو انسان کو متعدد خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں یا پھر بعض کا خطرناک ہونا کسی اور جانب ذہن کو بھٹکنے ہی نہیں دیتا ہے

Irohazaka Winding Roads

یہ حسین سڑک جاپان میں واقع ہے اور یہ درحقیقت دو سڑکیں ہیں- ایک سڑک اوپر کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے ہے جبکہ دوسری نیچے کی جانب آنے والی ٹریفک کے لیے- یہ سڑک 1950 سے 1960 کے درمیان تعمیر کی گئی تھی اور اس سڑک پر 48 موڑ آتے ہیں-

کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار... دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں 1

 Col de la Bonette

فرانس کی ایک پہاڑی پر تعمیر یہ سڑک اٹلی کی سرحد سے کافی نزدیک ہے- یہ سائیکل سواروں کے لئے ایک مقبول راستہ ہے، اور اسے ٹور ڈی فرانس موٹر سائیکل ریس میں باقاعدگی سے شامل کیا گیا- اس سڑک کی بلندی 2802 میٹر تک جا پہنچتی ہے-

کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار... دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں 2

 Kawazu-Nanadaru Loop Bridge

جاپان میں واقع یہ پل درحقیقت ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ تک جانے کا راستہ ہے- یہ راستہ 1.1 کلومیٹر طویل ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کرنا ہوتا ہے-

کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار... دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں 3

 Flüela Pass

سوئٹزر لینڈ میں واقع اس پہاڑی سڑک پر سفر کے دوران آپ شاندار قدرتی نظارے کر سکتے ہیں- یہ سڑک 13 کلومیٹر طویل ہے جبکہ اس کی بلندی 2383 میٹر تک جاپہنچتی ہے- موسمِ گرما میں اس سڑک پر گھوڑا گاڑی کے ذریعے بھی سفر کیا جاسکتا ہے-

کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار... دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں 4

 Mount Aso

یہ سڑک جاپان کے ایک فعال آتش فشاں پہاڑ کے دھانے پر واقع ہے- یہ پہاڑ جنوبی جاپان کے جزیرے Kyushi میں واقع ہے- اس سڑک پر سفر کے دوران اگر سیاحوں کو موقع لگ جائے تو وہ رک کر یہاں کی سرگرمیاں بھی دیکھتے ہیں-

کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار... دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں 5

 Furka Pass

بلند ترین مقام پر تعمیر سڑک کا یہ دلکش منظر بھی سوئٹزر لینڈ کے ایک پہاڑ کا ہی ہے- اس سڑک پر سفر کے دوران کئی خطرناک موڑ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے- 42 کلومیٹر طویل اس سڑک پر سفر کے دوران کئی حسین نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں-

کہیں آتش فشاں کا کنارا تو کہیں حد رفتار... دنیا کی چند حیرت انگیز اور خوبصورت ترین پہاڑی سڑکیں 6

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں