I got up in the morning and froze

کیا آپ صبح اٹھ کر جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانیں آپ کن فوائد سے دور ہیں؟

الارم ہمیں صبح اٹھنے کا اشارہ دیتا ہے لیکن یہ ہمارے جسم کو نہیں اٹھاتا ، اور جسم کو جگانے کا کام انگڑائی اور جمائی کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ ان دونوں عمل پر عام ہونے کی وجہ سے کوئی خاص توجہ نہ دیتے ہوں۔ لیکن یہ 2 اعمال ہمارے جسم کو جاگنے کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ دیتے ہیں۔ انگڑائی سے پٹھے بہتر حالت میں آتے ہیںجب ہم سوتے ہیں تو ہمارے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ لیکن جب ہم انگڑائی لیتے ہیں تو، یہ پٹھے آہستہ سے اپنی مستقل یا نارمل حالت میں واپس آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ صرف ایک لمحے کے لئے، انگڑائی سے پٹھے اپنی آرام گاہ سے آزاد ہوجائیں گے، تاکہ وہ اپنی مناسب پوزیشن پر کام کرسکیں۔ یہ عمل ہماری نقل و حرکت کرنے میں مدد کرے گا۔

کیا آپ صبح اٹھ کر جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانیں آپ کن فوائد سے دور ہیں؟ 1

 دباؤ میں کمیجب ہم ایک ہی وقت میں جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں تو اس سے ہمارے خون کے گردش کرنے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ اعصابی نظام کا وہ حصہ جو ہمارے دل کی دھڑکن کی رفتار، عمل انہضام اور اینڈوکرائن کے افعال کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے وہ بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے۔

کیا آپ صبح اٹھ کر جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانیں آپ کن فوائد سے دور ہیں؟ 2

 جسم کی اکڑن اور سختی کا خاتمہایک ہی پوزیشن میں زیادہ وقت گزارنا ہمارے جسم کو متاثر کرسکتا ہے اور اکڑن اور سختی کا سبب بن سکتا ہے۔ جب ہم بیدار ہونے کے بعد انگڑائی لیتے ہیں تو اس سے جوڑوں اور پٹھے فعال ہوجاتے ہیں، جو متحرک سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے-

کیا آپ صبح اٹھ کر جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانیں آپ کن فوائد سے دور ہیں؟ 3

 دماغ کو پٹھوں کو مضبوط سگنل بھیجنے میں مددانگڑائی دماغ اور عضلات یا پٹھوں کے مابین رابطے کو دوبارہ قائم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ انگڑائی لینے پر ہمارا دماغ ہمارے عضلات کو مضبوط سگنل بھیجتا ہے۔ جس کے بعد دماغ مختلف امور کی انجام دہی کے حوالے سے مناسب مدد فراہم کرنے لگتا ہے-

کیا آپ صبح اٹھ کر جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانیں آپ کن فوائد سے دور ہیں؟ 4

 جمائی آپ کی بیدار رکھتی ہےجمائی ہمارے دماغ کو پرسکون اور ہمیں بیدار رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے- جمائی ہمیں اس وقت بھی چوکنا رکھتی ہے جب ہم کوئی کام کرتے ہوئے بوریت کا شکار ہو رہے ہوتے ہیں-

کیا آپ صبح اٹھ کر جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانیں آپ کن فوائد سے دور ہیں؟ 5

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں