Habit is the enemy of my hair

میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں

انسان کے سر پر سے روزانہ 50 سے 100 بالوں کا ٹوٹنا یا گرنا ایک عام بات ہے اور اس میں فکر کی کوئی بات بھی نہیں- لیکن جب بہت زیادہ بال ٹوٹنے لگیں اور یہ پتلے اور کمزور محسوس ہونے لگیں تو پھر آپ کو اپنی روزمرہ کی چند عادات پر ضرور غور کرلینا چاہیے- جی ہاں ہماری چند عام عادات ہی درحقیقت ہمارے بالوں کی دشمن ہوتی ہیں- کھانا چھوڑناجب آپ کہ جسم میں کیلیوریز کا زیاد کمی ہوتی ہے تو آپ کا جسم ساری توانائی ضروری کاموں جیسے کہ آپ کا دل اور دماغ کی کارکردگی پر خرچ کرنے لگتا ہے اور بالوں وغیرہ کو نظرانداز کردیتا ہے- کھانا چھوڑنے سے آپ کے ہارمون غیر متوازن ہوجاتے ہیں اور یہ اکثر بالوں کو پتلا اور کمزور کرنے کا سبب بنتے ہیں- جبکہ ان کے بدلے نئے بال بھی نہیں آتے- بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ایسی غذاؤں کا لازمی انتخاب کریں جن میں پروٹین پایا جاتا ہو- ڈائٹنگ کے نام پر کھانا چھوڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کیلوریز بہت زیادہ کم ہوسکتی ہیں جو مزید نقصان کا سبب ہوگا-

میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں 1

 بہت زیادہ سورج میں رہناجب آپ باہر جاتے ہیں تو، آپ کے بالوں کی لچک اور طاقت پر سورج کی کرنیں منفی اثرات مرتب کرنا شروع کردیتی ہیں۔ طویل وقت تک گرمی اور سورج کی روشنی میں رہنے سے بال اور کھوپڑی خشک ہوجائے گی اور بالوں کے فائبر کو نقصان ہوسکتا ہے، اس کے نتیجے میں بال ٹوٹنا شروع ہوجائیں گے اور آپ بالوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔

میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں 2

 اکثر بالوں کو نہ دھونابالوں کی صفائی نہ کرنے اور انہیں نہ دھونے کی عادت چھوڑ دیں۔ کھوپڑی پر موجود گندگی اور تیل جمع ہوجانے سے بالوں کا اگنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر ان باتوں پر دھیان نہ دیا جائے تو یہ اکثر بالوں کے پتلے اور ان کے گرنے کا باعث بنتی ہیں۔ اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور چند دن سے لے کر ہفتے میں ایک بار تو لازمی دھوئیں- تاہم اس بات کا انحصار آپ کے بالوں کی ساخت پر ہوتا ہے-

میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں 3

 بالوں کو نہ تراشنابالوں کو باقاعدگی سے تراشا جائے تو یہ صحت مند رہتے ہیں اور پتلے اور کمزور ہونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں- باقاعدگی کے ساتھ اگر بالوں کے ایسے کونوں کو جو خراب اور دو موئے ہوجاتے ہیں تراش یا کاٹ دینا چاہیے بصورت دیگر یہ خرابی کھوپڑی تک پہنچ کر بالوں کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے – اگر آپ لمبے اور خوبصورت بال چاہتے ہیں تو لازمی ان کے خراب حصوں کو کاٹیے-

میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں 4

 گرم پانی سے بالوں کو دھوناگرم پانی بالوں کو خشک بناتا ہے جس سے یہ ٹوٹ کر گرنے لگتے ہیں- اس کے علاوہ گرم پانی سے آپ کے سر موجود جراثیموں کو مزید پھلنے پھولنے میں مدد بھی ملتی ہے- گرم پانی اور شیمپوں مل کر آپ کے بالوں کی جڑوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں- اس لیے اگر بال عزیز ہیں تو گرم پانی سے بالوں کو دھونے سے گریز کیجیے-

میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں 5

 سر میں خارشسر میں خارش کا احساس کسی انفیکشن ، الرجی یا سوزش کا نتیجہ ہوسکتا ہے – یہ سب بالوں کے لئے نقصان دہ ہیں اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر آپ کے بال پتلے اور کمزور ہوسکتے ہیں۔ لیکن جب آپ سر کے اوپری حصے پر کھرچنا شروع کردیتے ہیں تو ، آپ اپنے بالوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں، اور اس سے بالوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اس صورتحال سے نجات کے لیے ایسی غذائیں استعمال کریں جو پروٹین کے علاوہ وٹامن اے٬ ڈی اور ای پر مشتمل ہوں-

میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں 6

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں