7 most attractive beaches in the world

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں– دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 1

 ہماری دنیا میں ساحل سمندر ہمارے سیارے کی جغرافیائی خصوصیات میں سب سے الگ مقام رکھتے ہیں۔ یقیناً مقامی سطح پر تفریح کے لیے سمندری ساحل پہلی ترجیح ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی خوبصورتی اور حسن ہے- اسی مناسبت سے آج ہم آپ کو دنیا کے چند پرکشش ساحلوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مختلف ممالک میں واقع ہیں اور بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- Seven Mile Beach, Cayman Islands-1گرینڈ کیمین آئی لینڈ میں واقع یہ ساحل ایک انتہائی پرکشش ریتیلا ساحل ہے۔ آپ صبح یا شام ساحل سمندر کی پوری پٹی کے ساتھ ٹہل سکتے ہیں تاکہ زیادہ سورج کے طلوع یا غروب ہونے کا خوبصورت نظارہ کرسکیں۔

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 2

 Whitehaven Beach, Whitsunday Islands-2آسٹریلیا کے وٹسنڈے جزیرے کا یہ ساحل اپنے سفید ریت اور فیروزی پانی کے ساتھ سات کلومیٹر (چار میل) تک پھیلا ہوا ہے۔ اور یہ دونوں چیزیں ہی اس ساحل کو خوبصورت بناتی ہیں- آپ یہاں کیمپنگ اور باربی کیو کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے کے لئے کشتی، جیٹسکی، سیپلین، یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنا پڑے گا کیونکہ یہاں تک پہنچنے کے لیے سڑکیں نہیں ہیں۔

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 3

 Dreamland Beach, Bali-3انڈونیشیا میں بالی ایک ایسا سیاحتی مقام جہاں زندگی میں موقع ملے تو ایک بار ضرور جانا چاہیے- یہاں کے ساحل انتہائی حسین اور پرکشش ہیں بالخصوص ڈریم لینڈ نامی یہ ساحل جو کہ ملک کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے- اس ساحل تھوڑا سا وقت گزرنا بھی زندگی کی بہت بڑی یاد بن سکتا ہے-

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 4

 Horseshoe Bay, Bermuda-4برمودا کا یہ حسین ساحل سورج سے محبت کرنے والوں، تیراکوں، سنورکلنگ کے شوقین اور فوٹوگرافروں کے درمیان ایک مقبول مقام ہے۔ یہاں ہر عمر کے افراد کے لیے تفریح ہے یہاں تک بچے اس ساحل پر محفوظ انداز میں تیراکی بھی کرسکتے ہیں-

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 5

 Lucky Bay, Australia-5لکی بے آسٹریلیا کے جنوب مغرب واقع ساحل ہے۔ یہاں کی ریت خالص سفید ہے، پانی صاف شفاف اور فیروزی رنگ کا ہے جبکہ یہ ایک پرسکون مقام ہے۔ یہ علاقہ وہیل دیکھنے، سنورکلنگ اور تیراکی کے لئے جانا جاتا ہے- اس کے علاوہ آپ ساحل سمندر پر کینگرو بھی دیکھ سکتے ہیں-

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 6

 Navagio Beach, Zakynthos Island-6اس یونانی ساحل کی خوبصورتی اس کی تصویر سے بھی واضح ہے- یہاں آپ حقیقی معنوں میں بحری جہاز کا ملبہ بھی دیکھ سکتے ہیں جو ساحل کے بیچ و بیچ موجود ہے- یہ بحری جہاز 80 کی دہائی میں ایک طوفان کے دوران اس جگہ پھنس گیا تھا-

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 7

 Trunk Bay, St. John, U.S. Virgin Islands-7یہ ایک امریکی ساحل ہے جو کہ ایک چوتھائی میل طویل ہے- اس ساحل کی مقبولیت کی وجہ یہاں کی سفید ریت اور کجھوروں کے درختوں کے علاوہ محفوظ تیراکی بھی ہے- سمندر کے اندر کی زندگی اور مرجان کو تلاش کرنے کے لئے ساحل سمندر کی لمبائی کے بیشتر حصے میں پانی کے اندر اندر سنورکلنگ کا نشان لگا ہوا ٹریل چلتا ہے۔

زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں 8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں