'مرزا پور'، 'دی فیملی مین'، 'پنچایت'؛ ایمیزان پرائم کی سپر ہٹ سیریز کے نئے سیزنز کا اعلان

‘مرزا پور’، ‘دی فیملی مین’، ‘پنچایت’؛ ایمیزان پرائم کی سپر ہٹ سیریز کے نئے سیزنز کا اعلان

معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزان پرائم نے سپر ہٹ ویب سیریز ‘مرزا پور’، دی فیملی مین’ اور ‘پنچایت’ کے نئے سیزنز سمیت 40 نئی فلموں اور ویب سیریز کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی جریدے ‘انڈیا ٹوڈے’کے مطابق ایمیزان پرائم نے جمعرات کو ممبئی میں ایک ایونٹ میں آئندہ دو سال کے دوران 40 نئے شوز اور فلموں کا اعلان کیا ہے۔

مداحوں کو ان کی پسندیدہ ویب سیریز ‘مرزا پور’، ‘دی فیملی مین’ اور ‘پنچایت’ جیسی دیگر سیریز کے نئے سیزنز کا بے صبری سے انتظار تھا۔

ایمیزان کی جانب سے نئے سیزنز اور فلموں کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر شائقین نے پُرجوش ردِ عمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ وہ ان تمام سیزنز کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

So excited.. can’t wait to watch these💥🤯😍✨🥳#PrimeVideoPresentsIndia#AmazonPrime#TheFamilyMan@PrimeVideoIN #Mirzapur#AkshayKumar #ramsetu #Panchayath #TheVillageOnPrime pic.twitter.com/Y1kpkp7Cxf— Amaldev (@Amal_Dev007) April 28, 2022

وینائک ویبھو سنگھ نے کہا کہ بھارت کے بہترین ٹی وی شوز میں سے ایک مرزا پور اپنے نئے سیزن کے ساتھ دوبارہ آ رہا ہے اور وہ بہت پُر جوش ہیں۔

#Mirzapur2 of the India’s best TV shows coming back with their next seasons!! Excited #Mirzapur #TheFamilyMan @PrimeVideoIN pic.twitter.com/hIouMKFTnd pic.twitter.com/OZ9boPMf3v— VINAYAK VAIBHAV SINGH. (@Vaibhav_8177) April 28, 2022

مکل شرما کہتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ ترین شو کا نیا سیزن آ رہا ہے اور وہ اسے دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

This is pure excitement 😍One of my favourite shows is coming back.Can’t wait to see @sharibhashmi @BajpayeeManoj and team once again ❤️#TheFamilyMan @PrimeVideoIN @rajndk pic.twitter.com/79ZfIJUoju— Mukul Sharma (@stufflistings) April 28, 2022

بھون کا کہنا ہے کہ ‘پنچایت’ کے نئے سیزن کے اعلان نے ان کا دن اچھا کر دیا اور وہ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔

مرزا پور سیزن 3

#MirzapurOnPrime S3: WE ARE SCREAMINGGG!#PrimeVideoPresentsIndia #SeeWhereItTakesYou pic.twitter.com/9O5N9I1Dsw— amazon prime video IN (@PrimeVideoIN) April 28, 2022

ڈرامہ، کرائم اور ایکشن سے بھرپور ٹیلی ویژن سیریز ‘مرزا پور’ 2018 میں ایمیزان پرائم کی زینت بنی تھی جس کے بعد اس نے خوب مقبولیت حاصل کی۔

بعد ازاں اکتوبر 2020 میں ‘مرزا پور’ کا دوسرا سیزن ریلیز ہوا تھا۔ اب ایمیزان نے ویب سیریز کے تیسرے سیزن کا اعلان کیا ہے تاہم تاریخ واضح نہیں کی گئی۔

مرزا پور کی کہانی شادی کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے گرد گھومتی ہے۔ سیریز میں پنکج تریپاٹھی، علی فضل، شویتا تریپاٹھی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

دی فیملی مین سیزن 3

#TheFamilyManOnPrime S3: call chellam sir he will tell you that this is absolutely true 😳#PrimeVideoPresentsIndia #SeeWhereItTakesYou pic.twitter.com/9AgaNAA5TK— amazon prime video IN (@PrimeVideoIN) April 28, 2022

ایکشن، کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور ایمیزان پرائم کی ویب سیریز ‘دی فیملی مین’ کا پہلا سیزن ستمبر 2019 میں ریلیز ہوا تھا جس کے بعد جون 2021 میں اس کا دوسرا سیزن ریلیز کیا گیا تھا۔

‘دی فیملی مین’ کی کہانی ایک تفتیشی ایجنسی کے ساتھ منسلک شخص کے گرد گھومتی ہے جو ملک کو دہشت گردی سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم میں اداکار منوج باجپائے، شارب ہاشمی، درشن کمار اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اب سیریز کا تیسرا سیزن جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

پنچایت سیزن 2

#PanchayatOnPrime: hum lauki toh nahi laaye hai par season 2 zarur lekar aaye hai 💙#PrimeVideoPresentsIndia #SeeWhereItTakesYou pic.twitter.com/n9vn9C4ovo— amazon prime video IN (@PrimeVideoIN) April 28, 2022

کامیڈی ڈرامہ ویب سیریز پنچایت کا پہلا سیزن اپریل 2020 میں ایمیزان پرائم پر ریلیز ہوا تھا۔

سیریز کی کہانی ایک انجینئرنگ گریجویٹ کے گرد گھومتی ہے جو بہتر ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے اتر پردیش کے ایک گاؤں کے پنچایت کے دفتر میں سیکریٹری کے طور پر کام کرتا ہے۔

سیریز میں نینہ گپتا، جیتیندر کمار، رگھوویر یادو اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ اب ایمیزان پر جلد اس کا دوسرا سیزن ریلیز ہو گا۔