عمران خان کے جھوٹ آج تار تار ہو گئے، مریم نواز

عمران خان کے جھوٹ آج تار تار ہو گئے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کے جھوٹ تار تار ہو گئے، جس نے اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا اور نیشنل سیکیورٹی کونسل جیسے فورم کو سازشی ڈرامے کے لئے استعمال کیا مگر آج عمران خان کے جھوٹ تار تار ہو گئے۔

آج تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے- اقتدار سےچمٹے رہنے کے لیےتم نے خطرناک کھیل کھیلا۔NSC جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کےلئے استعمال کیا۔Absolutely Not کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کےلیےلگایاجوکبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے۔NRO کیلئےاسٹیبلشمنٹ کےترلے کیے،جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیےتھے۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 14, 2022

مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولا گیا کہ انہوں نے آپشن دیئے تھے، انہوں نے این آر او کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کیے اب وقت آگیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی کوششوں کا محاسبہ کیا جائے، حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا، کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی۔

وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے۔ حوصلہ رکھو۔۔ اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی!#عمران_جھوٹا

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 14, 2022

واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 اپریل کو وزیراعظم سے کسی عسکری حکام نے ملاقات نہیں کی، کسی لمحے کسی جگہ فوج کا کوئی عمل دخل ہے نہ کسی شخصیت کا اس میں عمل دخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بلایا گیا تب ہی گئے تھے اور اس کے بعد دوبارہ کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اگر فوجی اڈے مانگے جاتے تو فوج کا جواب بھی وہی ہوتا جو وزیراعظم کا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے کوئی اڈے مانگے نہیں گئے۔