سال 2021 میں یو ٹیوب سے کئی افراد نے کروڑوں ڈالر کمائے، کم سن بچے بھی شامل

سال 2021 میں یو ٹیوب سے کئی افراد نے کروڑوں ڈالر کمائے، کم سن بچے بھی شامل

ویڈیو شیئرنگ کے پلیٹ فارم ‘یو ٹیوب’ صارفین کو ویڈیوز پوسٹ پر ادائیگی بھی کرتا ہے جس سے بعض لوگ لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔ 2021 میں سب سے زیادہ ڈالرز کمانے والوں کی فہرست سامنے آئی ہے جس میں کم عمر صارفین بھی شامل ہیں۔

امریکی جریدے ‘فوربز’ کے مطابق 23 سالہ مسٹر بیسٹ نے یو ٹیوب سے گزشتہ سال پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کمائے جو کہ تاریخ میں کسی بھی یو ٹیوبر کی سب سے زیادہ کمائی جانے والی رقم ہے۔

مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز نے کو ایک سال میں 10 ارب بار دیکھا گیا جو کہ ان کے ویڈیو کے یہ ویوز گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنے ہیں۔

مسٹر بیسٹ گزشتہ سال 50 گھنٹوں کے لیے زندہ دفن رہے تھے جب کہ انہوں نے سانپوں کے باتھ ٹب میں بیٹھنے والے کو 10 ہزار ڈالر کی پیش کش بھی کی تھی۔

جریدے کے مطابق گزشتہ سال یوٹیوب سے کمائی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر باکسر جیک پال ہیں جنہوں نے 2018 میں دو کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمائے تھے جب کہ سال 2021 میں وہ چار کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئے۔

فوربز کے مطابق پچھلے سال یو ٹیوب سے کمائی کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر مارکی پلائر ہیں جو کہ ٹی شرٹس، ہوڈیز اور دیگر ملبوسات بیچنے کی ویڈیوز اپنے چینل پر شیئر کرتے ہیں۔

گزرے سال میں یو ٹیوب سے 3 کروڑ ڈالر کمانے والے ریٹ اینڈ لنک ہیں جو کہ روزانہ ‘گڈ میتھیکل مارننگ’ کے نام سے شو

شیئر کرتے ہیں

امریکہ کے شہر ہوسٹن میں پیدا ہونے والے نیتھن گراہم کمائی کے حساب سے پانچویں نمبر پر ہیں جن کے چار یو ٹیوب چینلز ہیں اور جو اپنی ویڈیوز میں دکھاتے ہیں کہ انہوں نے اپنا کمرہ مگرمچھوں سے بھر دیا ہے۔

اس کے علاوہ وہ ان ویڈیوز میں مائن کرافٹ اور دیگر کھیل کھیلتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

نیتھن سال 2021 میں دو کروڑ 85 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔

روس سے اپنے والدین کے ساتھ امریکہ ہجرت کرنے والی سات سالہ نستیا کے چینل کے آٹھ کروڑ 75 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جو پچھلے سال دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئیں۔

اس سال میں دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمانے والی 10 سالہ ریان ہیں جنہوں نے اپنے چینل کا آغاز اس وقت کیا جب وہ چار سال کی تھیں۔

ان کے چینل ‘ریانز ورلڈ’ کے تین کروڑ 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور ریان اس چینل پر کھلونوں سے کھیلتی ہیں اور ان پر تبصرہ کرتی ہیں