واسا تاجپورہ سب ڈویژن کی من ما نیاں لوگوں کی شکایت کو حل کرنے کو کمائی کا ذریعہ بنا ڈالا 1

واسا تاجپورہ سب ڈویژن کی من ما نیاں لوگوں کی شکایت کو حل کرنے کو کمائی کا ذریعہ بنا ڈالا

لاہور: ( رانا طارق جاوید ، بیوروچیف تیزخبر نیوز )واسا تاجپورہ سب ڈویژن کی من ما نیاں لوگوں کی شکایت کو حل کرنے کو کمائی کا ذریعہ بنا ڈالا۔ علاقہ علی محمد پارک بازار گلی نمبر 7 سیوریج نے علاقہ میں تعفن پھیلا دیا علاقہ کی عوام نے ہمارے بیورو چیف لاہور رانا طارق سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واسا میں شکایات کے ازالہ کے لئے جب بھی واسا آفس جائیں عملہ حل کے لئے پیسے مانگتےہیں عوام جب ایس ڈی او واسا یا ایکس ای این واسا سے عملہ کی شکایت کرتے ہیں تو آگے سے جواب ملتا ہے آپ عملہ کو کوئی خرچہ وغیرہ دیں خوش کریں تو کام ہو جائے گا عوام کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی ہیلپ لائن 1334 پر بھی شکایت کے ازالہ کی کوئی شنوائی نہیں عوام وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واسا کے محکمے کو ایسی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں