visited Record Center

ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے ریکارڈ سینٹر چونیاں کا دورہ کیا

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) ڈپٹی کمشنر قصور  منظر علی جاوید  کی خصوصی ہدایات  پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے  ریکارڈ سینٹر چونیاں کا دورہ کیا صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری اورکرونا ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت دیگر معاملات کو چیک کیا

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے آنے والے سائلین کی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا اور موقع پر احکامات جاری کیے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں۔کرونا ایس او پیز  پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔فرائض سے غفلت برتنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں