ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کبیروالا میں فاضل شاہ بیٹ کے علاقے کاوزٹ کیا 1

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کبیروالا میں فاضل شاہ بیٹ کے علاقے کاوزٹ کیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کبیروالا میں فاضل شاہ بیٹ کے علاقے کاوزٹ کیا اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم مویشی چور گروہوں سمیت ڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن اورٹارگٹ ایریا بارے تفصیلی بریفنگ دی۔آرپی او ملتان سید خرم علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملتان رینج میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں کبیروالا کے دریائی بیلٹ ایریاز میں مویشی چوروں اور ڈاکووں کے خلاف پندرہ روزہ سپیشل آپریشن کیا جارہا ہے90 سے زائد جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اے ایس پی کبیروالاماہم خان کی زیر نگرانی کبیروالا سرکل کے چھ ایس ایچ اوزکی ٹیم آپریشن /کریک ڈاؤن کرے گی۔آرپی او ملتان نے کہاکہ جرائم پیشہ گروہوں کو ہر صورت گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘عوام کے جان و مال مویشی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پرسرکل کبیروالا کے تمام ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں