پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو وفد کا والڈ سٹی لاہور کا معلوماتی دورہ کیا 1

پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو وفد کا والڈ سٹی لاہور کا معلوماتی دورہ کیا

لاہور: ( رانا طارق جاوید ،بیوروچیف تیزخبر نیوز )پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو وفد کا والڈ سٹی لاہور کا معلوماتی دورہ کیا۔ وفد میں میرے ساتھ شعیب مرزا ایڈیٹر پھول میگزین، عقیل انجم اعوان ایڈیٹر جہاں پاکستان، ڈاکٹر تنویر سرور کالم نگار فیچرز رائٹر انٹرویور، تسنیم جعفری مصنفہ، تہذین طاہر سب ایڈیٹر پھول، عمر افتخار کیمرہ مین، احمد اعجاز خان اور محمد عمار خان فوٹو گراف جرنلسٹ شامل تھے۔ والڈ سٹی لاہور کے ڈائریکٹر محمد زبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اصغر اور لال شاہ ویزیٹر گائیڈر نے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ پارکنگ سے رنگیلا رکشوں پر ٹیم کو والڈ سٹی کی گلیوں، سورجن سٹریٹ، شاہی حمام، مسجد وزیر خان، شاہی قلعہ کی سیر کرائی گئی اور میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔

بعد ازاں تحائف کی تقسیم، گروپ فوٹو سیشن اور اندرون شہر کے پر تکلف روایتی کھانوں سے ویزٹرز کی تواضع بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں