ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تحصیل جہانیاں کا دورہ کرکے سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا 1

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تحصیل جہانیاں کا دورہ کرکے سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا

جہانیاں/خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تحصیل جہانیاں کا دورہ کرکے سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا-انہوں نے چک نمبر102 دس آر کے بی ایچ یو،پرائمری و ہائی سکولوں میں ڈاکٹروں، اساتذہ و عملہ کی حاضریاں چیک کیں- واہلہ اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی-اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان چیمہ و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن اسکول بھی وزٹ کیا- اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں تحصیل افسران سے میٹنگ کی-اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس چیکنگ، کورونا ویکسینیشن،سرکاری وصولیوں بارے آگاہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی مقرر سرکاری نرخ پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے-انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے سرکاری دفاتر میں عوام کی رسائی آسان بنادی گئی ہے دورہ جہانیاں کا مقصد سروس کی فراہمی کو چیک کرنا ہے کام چور اور نااہل افسران کو ضلع سے فارغ کردیا جائیگا-انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کے حکام بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں تاجر حضرات لاک ڈائون پر عمل کے لئے انتظامیہ سے تعاون یقینی بنائیں-بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور فردات انتقالات کے اجراء سٹاف کی حاضریاں چیک کیں-انہوں نے سنٹر پر آنے والے سائلین سے عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں