ڈائر یکٹر جنرل احساس کفالت پروگرام پنجاب ریجن لاہور فضیلت نعیم نے پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کا اچانک دورہ کیا 1

ڈائر یکٹر جنرل احساس کفالت پروگرام پنجاب ریجن لاہور فضیلت نعیم نے پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کا اچانک دورہ کیا

پتوکی (نوید بھٹی ) ڈائر یکٹر جنرل احساس کفالت پروگرام پنجاب ریجن لاہور فضیلت نعیم نے پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کا اچانک دورہ کیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام میں كرپٹ لوگوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے احساس پروگرام میں سفارشیوں اور ٹاوٹوں کا داخلہ بند کردیا ہے صحافیوں کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام میں بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے خواتین زیادہ تر ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور خواتین سے پیسے بٹورنے والوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی احساس کفالت پروگرام میں ٹائیگر فورس کی تعیناتی کا اختیار اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے پاس ہے احساس کفالت پروگرام میں موجود خواتین نے ڈائر یکٹر جنرل کو سفارشیوں اور ٹاوٹوں کے متعلق شکایات کے انبار لگا دئے جس پر ڈی جی نے خواتین کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی دوسری جانب ڈی جی نے ٹائیگر فورس کے دفتر کا وزٹ کیا اور وہاں پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ چونیاں میں احساس پروگرام کو فعال کردیا گیا اور پھولنگر میں ایک دو روز تک بحال کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں