پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیگٹو ممبران کا منگلا ڈیم پاور اسٹیشن کا دورہ 1

پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیگٹو ممبران کا منگلا ڈیم پاور اسٹیشن کا دورہ

لاہور:(رانا طارق جاوید، بیوروچیف تیزخبرنیوز)پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبران کا منگلا ڈیم پاور اسٹیشن کا دورہ ۔ جو جنرل مینجر واپڈا مقیم علی کی دعوت پر ترتیب دیا گیا ۔ انجنیئر فاروق احمد نے جنرل مینجر منگلا ڈیم کی ھدایت پر پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ممبران کو پرتباک استقبالیہ دیا اور منگلا ڈیم کی ٹیکنیکل مشینری کے متعلق اور پورے اس پیداواری یونٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ بجلی کی پیداوار اور اس کا تسلسل حیرت انگیز طریقے سے گزر کر ہمارے گھروں اور شہروں کو روشن کرتا ہے ۔ اسکے علاوہ صادقین کی دیو قامت پینٹنگز قابل ذکر اور دیدنی بھی ہے ۔ جو کہ انھوں نے پاور اسٹیشن پلانٹ کے مین حال میں صادقین نے اپنے ھاتھ سے بنائی ۔ اس دورے میں میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین افتخار خان ، فضل حسین اعوان ، محمد طاہر تبسم درانی ، ڈاکٹر امانت علی اسجد میڈیکل ایڈوائزر ، ملک وہاب لیگل ایڈوائزر ، نوید احمد ، حماد علی ، عدنان ، فرحان وغیرہ شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں