Tribute and greetings

گورنمنٹ ڈگری کالج دادو کی جانب سے مشترکہ طور پے آج آرمی پبلک اسکول پشاور کے 149 بہادر شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش

دادو: ( نمائندہ تیزخبرنیوز   راجاچانڈیو) پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن ضلع دادو اور استاد بخاری گورنمنٹ ڈگری کالج دادو کی جانب سے  مشترکہ طور پے آج آرمی پبلک اسکول پشاور کے 149 بہادر شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے لئے ایس او پیز کے تحت ریلی کا انعقاد کیا ، جس میں کالج اساتذہ ملازمین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقعی پر پروفیسر محمد عرفان کلہوڑو نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول واقعہ کھلا دہشت گردی تھی جس میں بہت سارے معصوم طلباء کی زندگیاں ختم کی گئیں ماؤں بہنوں سے ان کے لخت جگر چھینے گئے  ماؤں بہنوں سے ننھے ستاروں کو الگ کردیا گیا جو کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے امین تھے  لیکن دھشتگرد ہمیشہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے اور شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ سانحہ پشاور کے شہید طلباء کے لہو نے پوری دنیا میں انسان دشمن انتہا پسندوں کو ذلیل و خوار کیا۔  شہید طلبہ کا بے گناہ طلباء اور اساتذہ کا لہو ان کے سامنے ایک انقلابی شکل اختیار کر گیا ہے آج بھی سانحہ پشاور شہدا طلبہ کو لاکھوں لوگ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دہشت گردوں کے لئے لاکھوں لوگ لعنت ڈالتے ہیں پشاور کے معصوم شہید طلباء اب عوام کی تحریک بن چکے ہیں اور یہ تحریک اور جدوجہد دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے ناپاک عزائم مٹی میں ملانے تک جاری رہے گی دوسری جانب ڈگری کالیج کے پرنسپال پروفیسر غلام سرور عباسی نے کہا کہ 16 دسمبر کو قومی یوم علم کے طور پر منایا جا رہا ہے   انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ ہر سال ہم ان شہید بچوں کو اپنے اساتذہ کے ساتھ یاد رکھیں گے ، اور عھد کرتے ہیں پاکستان کے کونے کونے کو علم کی روشنی کے چراغوں سے چمکائے گیں۔  یہ بھی یاد رکھنا کہ جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنا اب ہمارا نصب العین ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں