لاہور میں انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز کے تقرر و تبادلے 1

لاہور میں انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز کے تقرر و تبادلے

شہر کے مختلف تھانوں میں تعینات 16 انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرروتبادلے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کےمطابق نئے تعینات ہونے والے انچارج انویسٹی گیشن میں 3انسپکٹرز اور 13سب انسپکٹرز شامل ہیں،انسپکٹرشان الٰہی کو شیرا کوٹ سے انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت، انسپکٹرمحمد سرور کو چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ جبکہ انسپکٹر ذوالفقار علی کو شاہدرہ سے انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ تعینات کیا گیا ہے۔

سب انسپکٹراخترمحمود جنر ل ڈیوٹی اسلام پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ، سب انسپکٹر ناصر احمد ماڈل ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سب انسپکٹرمحمد گلفام گجر پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن سندر، سب انسپکٹرمنصب خان سبزہ زار سے انچارج انویسٹی گیشن ہڈیارہ اور سب انسپکٹر محمدعالم انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار تعینات ہوئے۔
اسی طرح سب انسپکٹرامجد علی جنرل ڈیوٹی فیکٹری ایریا سے انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ، سب انسپکٹرمحمد مقصود غالب مارکیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ، سب انسپکٹرمحمد حسین گوالمنڈی سے انچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن، سب انسپکٹرظفر حسین انویسٹی گیشن صدر ڈویژن سے انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی تعینات کیا گیا۔

علاوہ ازیں سب انسپکٹر گلفام ثقلین جنر ل ڈیوٹی غازی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ، سب انسپکٹرعدنان رشید انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ اور سب انسپکٹرارشد علی کو جنرل ڈیوٹی کاہنہ سے انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ سب انسپکٹرمحمد ناصر خان کو انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ سے جنرل ڈیوٹی ہیڈ کوارٹرز کلوز کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں