transfer brick kilns modern technology

ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد سموگ مہم کے تحت اینٹوں کے بھٹوں کی جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے

ڈیرہ غازیخان ( ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی) ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد سموگ مہم کے تحت اینٹوں کے بھٹوں کی جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے. تحصیل کوٹ چھٹہ میں اب تک 14بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیاگیا ہے دیگر کو کاروبار جاری رکھنے کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھٹوں کے معائنہ کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی سمیت اینٹوں کی تیاری، چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور کم سے کم اجرت کے قانون پر عمل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کاروباری افراد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر رہے ہیں پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اینٹوں کے بھٹوں سے نکلنے والے مضر صحت دھواں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے ساتھ سموگ کا باعث بن رہے تھے جس پر حکومت نے دسمبرتک کیلئے پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں کو بند کر دیا. انہوں نے کہا کہ تحصیل میں دفعہ 144کے تحت پابندی پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں