سپریم کورٹ کے احکامات، بلدیاتی نمائندوں کیلئے ٹاؤن ہال کے دروازے کھل گئے 1

سپریم کورٹ کے احکامات، بلدیاتی نمائندوں کیلئے ٹاؤن ہال کے دروازے کھل گئے

سپریم کورٹ کے احکامات، ٹاؤن ہال کے دروازے کھل گئے،بلدیاتی نمائندوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔میئر لاہور مبشر جاوید کہتے ہیں عوام کی خدمت کا موقع دینے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔

بالآخر بلدیاتی نمائندوں کی سنی گئی ، ٹاؤن ہال کےدروازےکھل گئے ، لارڈمیئرمبشر جاوید کی بلدیاتی نمائندوں کےہمراہ ٹاؤن ہا ل آمد، بلدیاتی نمائندوں کاپرتپاک استقبال ،مٹھائی بھی تقسیم کی۔

میئرمبشرجاوید کاکہناہےکہ حکومت کوکچھ سمجھ نہیں آرہی سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں حقیقی طور پر گلی محلوں کےمسائل حل کروانے وا لے بلدیاتی نمائندوں کوعزت دی ۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے آفسز لینے میں تو کامیاب مگر انتظامی امور کے لئے کام کرنے والی فورس نہ مل سکی کیونکہ پنجاب حکومت نے تاحال بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

مئیر لاہور نے انتظامی امور نمٹانے کے لئے بلدیاتی نمائندوں سمیت افسران کا اجلاس بلا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں