tourist was shot dead

مری پتریاٹہ چئیر لفٹ ٹاپ پر سیاح کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

سیاح کو مبینہ طور پر مری پتریاٹہ چئیر لفٹ ٹاپ پر لوٹنے کی غرض سے مزاحمت پر گولی ماری گئی


مری (تیزخبر نیوز) مری پتریاٹہ چئیر لفٹ ٹاپ پر سیاح کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مری میں قتل کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس دل دہلا دئیے ہیں۔مری پتریاٹہ چئیر لفٹ ٹاپ پر سیاح کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

35 سالہ سیاح محمد عباس ولد صفدر علی کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ شکریال سے تھا۔مقتول سیاح ٹاپ پتریاٹہ کے جنگل میں بے رحم گولی کا نشانہ بنا۔مبینہ طور پر سیاح کو لوٹنے کی غرض سے مزاحمت پر گولی ماری گئی۔ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش میں مصروف ہے۔واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔جب کہ اس واقعے نے سیاحوں میں خوف پھیلا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں