There was a grand ceremony

میانوالی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے زیراہتمام 25 دسمبر قائدین کی یوم_پیدائش کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ہوئی

میا نوالی : ( نمائندہ تیزخبر نیوز)تقریب بسلسلے یوم پیدائش قائد و بانی_پاکستان محمد علی جناح و قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف روکھڑی ہاوس میانوالی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے زیراہتمام 25 دسمبر قائدین کی یوم_پیدائش کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ہوئی،

میانوالی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے زیراہتمام 25 دسمبر قائدین کی یوم_پیدائش کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ہوئی 1

تقریب کی صدرات حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے و ڈوثیزنل سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈوثیزن سرگودھا نے کی اور مہمانان خصوصی ڈوثیزن نائب صدر ساجد خان، وکلاء فورم کے ضلعی صدر و صدر ڈسٹرکٹ بار میانوالی ملک محمد رفیق ایڈووکیٹ، ڈوثیزن سرگودھا وکلاء فورم کے ڈوثیزنل جنرل سیکرٹری منظور احمد خان ایڈووکیٹ، سٹی صدر حکیم ملک حفیظ اللہ، سٹی جنرل سیکرٹری موسیء خان، پی۔پی 88 تحصیل پپلاں کے صدر ملک اصغر ممتاز بھمب، پی۔پی 88 تحصیل پپلاں کے جنرل سیکرٹری ملک وارث اسڑ، یوتھ ونگ کے راہنما خضر حیات خان، تحصیل میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم عبدالقیوم خان، یوتھ ونگ کے ڈوثیزنل ڈپٹی آرگنائزر سرگودھا ڈوثیزن محمد شیراز خوشابی، شوشل میڈیا ٹیم ضلع میانوالی کے صدر طارق نیازی، کندیاں کے صدر سردار محبوب احمد کندی، ٹاوءن ہرنولی پپلاں کے صدر محمد فاروق انصاری، ٹاوءن ہرنولی کے جنرل سیکرٹری رانا محمد شاھین، تحصیل پپلاں کے نائب صدر رانا ثناءاللہ تھے

میانوالی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے زیراہتمام 25 دسمبر قائدین کی یوم_پیدائش کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ہوئی 2

، تقریب میں سینکڑوں ساتھیوں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدے داروں اور کارکنان نے شرکت کی، تقریب سے حمیر حیات خان روکھڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ 25 دسمبر کو بانی پاکستان اور معمار پاکستان کی یوم_پیدائش ہے، انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں ساتھیوں کی کثیر شرکت، پی۔ڈی۔ایم کی احتجاجی تحریک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی علامت ہے، ہم اس نااہل حکومت کو عوام کا مزید خون نچوڑنے کی اجازت نہیں دینگے اور تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرینگئے، پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑے گی، ھم عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل سے نکال کر پاکستان کو دوبارہ ترقی کی طرف لے جائیں گے، اس پروقار تقریب سے ساجد خان، منظور احمد خان ایڈووکیٹ، خضر حیات خان نے بھی خطاب کیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے ادا کیے۔ اس موقع پر قائدین کی یوم_پیدائش کے سلسلے میں سولہ پونڈ کا کیک کاٹا گیا اور قائد محمد نواز شریف کی دارزی عمر اور صحت کے لیے دعا مانگی گئی، تقریب میں ایک قررداد کے ذریعے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و مرکزی صدر محمد شہبازشریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد حمزہ شہباز کی حکومتی انتقامی کارروائی اور پابند سلاسل رکھنے کی بھرپور مذمت کی گئی اور محترمہ مریم نواز کی جرات مندانہ تحریک کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا، آخر میں تمام تقریب کے ساتھیوں کی بریانی سے تواضع کی گئی۔

میانوالی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے زیراہتمام 25 دسمبر قائدین کی یوم_پیدائش کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ہوئی 3
میانوالی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے زیراہتمام 25 دسمبر قائدین کی یوم_پیدائش کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ہوئی 4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں