The land was relinquished

سیف الملوک کھوکھر کے قبضے سے اربوں مالیت کی 80 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی

لا وارث اراضی پر قبضہ کرنے پر ایکشن شروع، رہنما ن لیگ سیف الملوک کھوکھر کے قبضے سے اربوں مالیت کی 80 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام بتاتے ہیں سیف الملوک کھوکھر نے اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔

یاد رہے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سیف الملوک کھوکھر، لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو منی لانڈرنگ اور قبضہ گروپوں کے ساتھ تعلقات اور معاونت پر 7 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے تینوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے جس میں لکھا گیا کہ ائف آئی اے کے پاس معلومات ہیں کہ سیف الملوک کھوکھر، لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر نہ صرف قبضہ گروپوں کی معاونت کرتے ہیں بلکہ لاہور کے قبضہ گروپوں کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں