The Hafeez Center was partially reopened after 45 days

حفیظ سنٹر کو 45 دن بعد جزوی طورپر کھول دیا گیا

آتشزدگی کی شکار شہر کی سب سے بڑی کمپیوٹر مارکیٹ کو ایک ماہ 15 روز بعد جزوی طور پر کھول دیا گیا۔ شہر کی سب سے بڑی کمپیوٹر مارکیٹ کو آتشزدگی واقعہ کے بعد بند کیا گیا تھا۔

حفیظ سنٹر آتشزدگی واقعہ کو 6 ہفتے سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔45 روز بعد پلازہ میں جزوی کارباری

سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ابتدائی طور پر پہلی منزل، گراؤنڈ فلور اور بیسمنٹ کی دکانیں کھول دی گئیں۔ جزوی کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر دکاندار خوش دکھائی دئیے، کہتے ہیں  پرامید ہیں کہ گاہک بھی آئیں گے اور پلازہ کی رونقیں بھی بحال ہوں گی۔

 صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم نے بتایا کہ دو فلور کھل گئے جو حصہ آگ سے بچ گیا وہ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ آگ سے شدید متاثرہ حصہ کی 6 ماہ تک مرمت ہوجائے گی۔

حفیظ سنٹر میں کاروبار کے جزوی آغاز پر یہاں مختلف سٹالز بھی سجانا شروع کردئیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں