Tauseef Shah arrested from Ichhra

لیگی رہنما توصیف شاہ اچھرہ سے گرفتار

جلسے سے قبل لیگی ارکان کی پکڑ دھکڑ جاری

پولیس نے سید توصیف شاہ کو حراست میں لے لیا، توصیف شاہ نے اچھرہ میں مریم نواز کیلئے استقبالیہ کیمپ لگا رکھا تھا۔

مینار پاکستان تک موٹر بائیک ریلی نکالنے کا معاملہ، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں لیگی رکن اسمبلی ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر کو  نامزد کیا گیا ہے۔ 500 نامعلوم افراد کے کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لیگی رہنما توصیف شاہ اچھرہ سے گرفتار 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں