stayed for two days in Kandian

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کندیاں تحصیل پپلاں ضلع میانوالی میں دو دن قیام کیا اور انتہائی مصروف دن گزرے

 میانوالی : ( نمائندہ تیزخبر نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے میڈیا انچارج ملک امیر زمان چھبورا نے تیزخبر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کندیاں تحصیل پپلاں ضلع میانوالی میں دو دن قیام کیا اور انتہائی مصروف دن گزرے، حکیم محمد ایوب قریشی نے چھبورا ھاوءس جا کر مجیب الرحمن چھبورا کے والد بزرگ عبدالرحمن چھبورا کی عیادت کی، تمام تنظیمی ساتھیوں سے اجتماعی اور انفردای ملاقاتیں کیں، دوست و احباب کی رھائش گاہ پر جا کر ان سے حال و احوال پوچھا، امیر زمان چھبورا کی طرف سے دیئے گئے رات کے کھانے کی دعوت چشمہ ھاوءس میں سردار محبوب احمد کندی، مجیب الرحمن چھبورا، طاہر کندی، محمد شکیل اور ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی، دوسرے دن صبح سے مصروفیت شروع ہو گئی، ذاتی دوستوں سے ملاقاتوں کے بعد یوتھ ونگ کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق شاہ کے بھتیجے اور شیر محمد قریشی کے جوان سالہ بیٹے کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت و دعا کی،

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کندیاں تحصیل پپلاں ضلع میانوالی میں دو دن قیام کیا اور انتہائی مصروف دن گزرے 1

پاکستان مسلم لیگ ن کندیاں کے صدر سردار محبوب احمد کندی اور پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل پپلاں کے سیکرٹری اطلاعات محمد خالد قریشی کی طرف سے ایک نجی ھوٹل میں دوپہر کے کھانے کی دعوت میں اپنے ساتھیوں ملک امیر زمان چھبورا، محمد اشتیاق شاہ، مجیب الرحمن چھبورا اور محمد سعید قریشی پروانہ کے ھمراہ شرکت کی، پیارے تنظیمی ساتھی اور تحصیل پپلاں کے سیکرٹری اطلاعات محمد خالد قریشی کے گھر جا کر، ساتھیوں کے ھمراہ ان کی والدہ محترمہ کی عیادت کی اور کی صحت اور عمر دارزی کے لیے دعا کی، یوتھ ونگ کے ڈوثیزنل ڈپٹی آرگنائزر محمد شیراز خوشابی(اونر خوشاب سویٹ ھاوءس کندیاں) نے حکیم محمد ایوب قریشی اور ساتھیوں سے القریش رہائش گاہ محمد خالد قریشی میں خصوصی ملاقات کی اور مختلف امور کے ساتھ مسلم لیگ کی مضبوطی و فعال کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر سردار محبوب احمد کندی، محمد اشتیاق شاہ، ملک امیر زمان چھبورا، مجیب الرحمن چھبورا، محمد سعید پروانہ بھی موجود تھے، بعدازں بھٹہ کالونی کندیاں میں تنظیمی ساتھی محمد شکیل کی رھائش گاہ پر جا کر ان کو نئے عالی شان مکان کی مبارک باد دی اور دعا خیر کہی، اس موقع پر محمد خالد قریشی اور مجیب الرحمن چھبورا بھی ھمراہ تھے، محمد شکیل اور ان کی برداری نے حکیم محمد ایوب قریشی کا شکریہ ادا کیا، انتہائی دو دن مصروف گزارنے کے بعد رات سات بجے حکیم محمد ایوب قریشی میانوالی واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کندیاں تحصیل پپلاں ضلع میانوالی میں دو دن قیام کیا اور انتہائی مصروف دن گزرے 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں