Shahid Afridi Foundation

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی آرٹ کونسل آف پاکستان کی تقریب میں سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

کراچی(نمائندہ تیزخبر نیوز) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے لٸےمشترکہ فنڈ ریزر تقریب کراچی آرٹ کونسل میں منعقد ہوئی تقریب میں بڑی تعداد میں سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کی لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی اور عالمی شہرت یافتہ اسکواش پلیئرجہانگیر خان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی معزز مہمانوں میں البرکا بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے سینئر مینجمنٹ جناب احمد شجاع کدوائی سی ای او محمد زاہد احمد ڈپٹی سی ای او سپورٹ اور مسٹر عاکف امتیاز گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ ایکٹنگ ڈاکٹر جمیل اور احمد ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد سندھ پولیس سمیر میر شیخ ممبر پاکستان تھری ای انساف شاہد اے او کلینک کے ڈاکٹر عمران شاہ گوہر گروپ کے محمد حنیف گوہر فرپو گروپ شمیم ​​فرپو انڈس فارما کےزاہد سعید اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف تاجرمحمد شہروز خان لودھی نے عوامی خدمت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں نے خطابات کئے اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پرمکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا معزز مہمانوں نے تقریب کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے فنڈ بھی دیے عالمی شہرت یافتہ اسکوائش پلیٸر جہانگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی اداروں کا بھی اس میں اہم کردار ہے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کا عزم کا اظہار بھی کیا

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی آرٹ کونسل آف پاکستان کی تقریب میں سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی 1
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی آرٹ کونسل آف پاکستان کی تقریب میں سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں