vSarai Mughal Police Station

تھانہ سرائے مغل پولیس کے علاقہ میں ڈاکو راج برقرار

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) تھانہ سرائے مغل پولیس کے علاقہ میں ڈاکو راج برقرار  تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں جمیل میو کے گھر ڈکیتی کی واردات چار کس نامعلوم  مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر تین تولہ طلائی زیورات اور ایک  لاکھ روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون  لیکر فرار ہوگئے تھانہ سرائے مغل کے علاقہ جاگو والا چک نمبر 40 کے رہائشی جمیل میو نے دو روز قبل اپنی بیٹی کی شادی کی تھی جس کو  بروز ہفتہ کو وه اپنے گھر لے آئے تھے  ہفتہ کی رات چار کس نامعلوم مسلح  ڈاکو دیواریں پهلانگ کر  گھر میں داخل ہوئے  جنہوں نے اسلحہ کے زور پر گھر کی تلاشی لینا شروع کردی اور سامان بکھیر دیا دوران تلاشی ڈاکو تین تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے کی نقدی رقم اور ایک موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے شہری جمیل میو کا کہنا ہے کہ ڈاکو نقاب پوش تھے اور ان کے پیروں میں کوئی جوتی نہیں تھی ڈاکو ننگے پاؤں تھے اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شروع کردیv

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں