Rahim Yar Khanv

رحیم یار خان میں بھی سانحہ شہداء آرمی پبلک سکول کے نہتے معصوم بچوں اور اساتذہ کی یاد میں شمع روشن کی گئی

رحیم یار خان(رپورٹ) ملک بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی سانحہ شہداء آرمی پبلک سکول کے نہتے معصوم بچوں اور اساتذہ کی یاد میں شمع روشن کی گئی اور ٹیم ھمارا پاکستان کی جانب سے دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ٹیم ہمارا پاکستان کے مرکزی چیئرمین زبیر رشید نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے کہا کہ 16 دسمبر 2014 ء سانحہ آرمی پبلک سکول کے تمام نہتے معصوم بچوں اور اساتذہ کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد تاریخ کے سنہری لفظوں میں یاد کیا جائے گا اور معصوم ننھے پھول شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ہم سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے نہ ہی ان معصوم کلیوں کی عظیم شہادت کو فراموش کیا جائے گا مزید ٹیم ہمارا پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ آج بھی ان عظیم سپوتوں کی یاد ہمارے دلوں تروتازہ ہے آج بھی ایسا لگتا ہے کہ جیسے کئی برس نہیں بلکہ کچھ دن کا واقعہ ہے ہم ہر سال کی طرح ان نہتے معصوم پھولوں کےلئے ایک دن مخصوص رکھتے ہیں اور ان بچوں کو یاد کو تروتازہ کرتے ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں سانحہ پشاور دشمن کا ایک بزدلانہ حملہ تھا جس کا مقصد قوم کو خوفزدہ کرنا تھا لیکن پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عظائم کو خاک میں ملا دیا سانحہ اے پی ایس بھی ہمارے لیے ایک ناقابل فراموش المیہ ہے جس میں معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کو ملک پاکستان سے جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا اور ان معصوم بچوں نے قوم کو واضح پیغام دیا کہ قوم متحد ہو تو دشمن کے ناپاک عظائم کبھی پورے نہیں ہوتے بعد میں معصوم بچوں کیلئے دعا کرائی گئی اس موقع پر موجود وائس چیئرمین علی گیلانی،فنانس سیکرٹری سید مدد،بلڈ صدر رئیس عدنان ،اور دیگر لوگ موجود تھے

رحیم یار خان میں بھی سانحہ شہداء آرمی پبلک سکول کے نہتے معصوم بچوں اور اساتذہ کی یاد میں شمع روشن کی گئی 1
رحیم یار خان میں بھی سانحہ شہداء آرمی پبلک سکول کے نہتے معصوم بچوں اور اساتذہ کی یاد میں شمع روشن کی گئی 2
رحیم یار خان میں بھی سانحہ شہداء آرمی پبلک سکول کے نہتے معصوم بچوں اور اساتذہ کی یاد میں شمع روشن کی گئی 3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں