Quaid-e-Azam Day was held at the DC office

پتوکی:یوم قائد اعظم ؒکے حوالے سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی

پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) بحیثیت قوم ہمارے لئے قائد اعظم ؒ کی پیدائش کادن باعث فخر ہے۔قائد اعظم ؒکے پاس برصغیر مسلمانوں کیلئے اہم ویژن تھا جس کے نتیجے میں ہمیں پاکستان ملا، ڈپٹی کمشنر قصور  منظر جاوید علی کی گفتگو تفصیلات کے مطابق یوم قائد اعظم ؒکے حوالے سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی، اے ڈی سی جی شبیر حسین چیمہ، اسسٹنٹ کمشنرز ، کوٹ رادھاکشن راجہ محمد قاسم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر،مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ تقریب کے موقع پربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے یوم پیدائش(سالگرہ) کا کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر قصور نے محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکو ایک علیحدہ خود مختار اسلامی ریاست پاکستان قائم کرنے پر خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ آج کے روز قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی پیدائش ہوئی اور ایک قابل فخر قوم کا وجود میں آنا مقدر بنا۔ بحیثیت قوم ہمارے لئے قائد اعظم ؒ کی پیدائش کادن باعث فخر ہے۔قائد اعظم ؒکے پاس برصغیر مسلمانوں کیلئے اہم ویژن تھا جس کے نتیجے میں ہمیں پاکستان ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ25دسمبر ہمارے لئے ایک عظیم دن ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہم نے آزاد ماحول میں آنکھ کھولی خدا نے یہ ماحول ہمیں محبوب قائد کے ذریعے دیا آج کے دن ہم قائد اعظم ؒسے خصوصی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط قائد کے بتائے ہوئے بنیادی اصول ہیں جن پرہم عمل پیرا ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔ پوری پاکستانی قوم آج کا دن جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ 

پتوکی:یوم قائد اعظم ؒکے حوالے سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں