protest against lesco

ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن تاج باغ کا عوام کے ساتھ غاصبانہ رویہ علاقہ مدینہ ٹاؤن ہربنس پورہ نیو کینال پارک سکیم تاجباغ سکیم کی عوام کا ایس ڈی او تاجباغ کے رویہ کے خلاف بھر پور اجتجاج

لاہور:( رانا طارق ،بیوروچیف تیزخبر نیوز)ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن تاج باغ کا عوام کے ساتھ غاصبانہ رویہ علاقہ مدینہ ٹاؤن ہربنس پورہ نیو کینال پارک سکیم تاجباغ سکیم کی عوام کا ایس ڈی او تاجباغ کے رویہ کے خلاف بھر پور اجتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ایس ڈی او تاجباغ کو فوری تبدیل کیا جائے کیونکہ پورے سب ڈویژن کا بجلی بحالی کا سارا نظام درہم برہم ہے اگر عملہ سب ڈویژن تاجباغ سے یا ایس ڈی او تاجباغ سے کسی خرابی کی شکایت کی جائے تو سوائے خواری کے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوتا علاقہ کی عوام نے تیز خبر نیوز کے بیورو چیف رانا طارق جاوید سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ عملہ کے کسی شخص کی محکمانہ لاپرواہی کی کوئی بھی شکایت ایس ڈی او تاجباغ سے کی جائے انکا جواب ھوتا آپ لوگ عملے کو خوش رکھا کریں آپ کو کوئی بجلی سپلائی کا کوئی بھی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا اس سلسلے میں جب ہمارے بیورو چیف رانا طارق جاوید نے ایس ڈی او تاجباغ سے رابطہ کیا تو ہمارے بیورو چیف رانا طارق کے ساتھ بھی ایس ڈی او تاجباغ کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا لہذا اعلیٰ حکام سے عوام ایسے ایس ڈی او کے لئے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ عوامی محکموں میں ایسے افسران کو تعینات کرنے سے اجتناب کیا جائے تاکہ عوام کو محکمانہ سہولیات فراہم ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں