Press conference

ڈیرہ غازیخان :مشیر وزیر اعلی پنجاب محمدحنیف پتافی نے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس

ڈیرہ غازیخان (ساؤ ت پنجاب بیوروچیف محمد اختر بھٹی)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمدحنیف پتافی نے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کو پنجاب کی ترقی بالخصوص پسماندہ علاقے کاوزیر اعلی برداشت نہیں ہو رہا. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تک سردارعثمان احمدخان بزدار وزیر اعلی پنجاب رہیں گے. مسلم لیگ ن کی کارکن عظمی بخاری کے نازیبا الفاظ کا جواب دے سکتے ہیں تاہم ہماری تربیت اجازت نہیں دیتی کہ ہم کسی پر ذاتی حملے کریں سردارعثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازیخان کے سب سے بڑے تمن کے سردار ہیں ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار 1985سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے غریب اور کمزور لوگوں کی خدمت کی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ان کے بیٹے سردار عثمان احمد خان بزدار بھی غریب اور پسماندہ لوگوں کی ترقی کے ساتھ پورے پنجاب کیلئے کام کر رہے ہیں. پاکستان تحریک انصاف اپنے کام کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائے گی اورانشاء اللہ ہم عوامی خدمت اور ترقیاتی کام کے ساتھ جواب دیں گے. اس موقع پر سابق ضلع ناظم سردار عبدالقادر خان کھوسہ، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ، طور خان بزدار، حاجی اللہ بخش کورائی، ملک رفیق احمد اعوان اوردیگر موجود تھے. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ وہ زندہ دلان لاہور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ جو گیارہ جماعتوں کا مفاد پرست، شکست خوردہ ٹولہ ہے جو ذاتی مفاد ات کیلئے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہاہے. انہوں نے کہا کہ ملتان کے بعد لاہو رکا جلسہ بری طرح ناکام رہا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ جلسوں کیلئے فری ہینڈ دیاگیا نہ کہیں کنٹینر لگائے گئے نہ ہی گرفتاری ہوئی اور نہ کسی کو روکا گیا لیکن پھربھی مشکل سے دس سے پندرہ ہزار افراد اکٹھے کر سکے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے جلسوں کی ناکامی پر وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں. وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار صوبہ کے تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کررہے ہیں. جنوبی پنجاب کی محرومی کا ازالہ کیا جارہاہے اور پسماندہ ترین چھ اضلاع میں چار، چار سو بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جار ہے ہیں. اس سے قبل جنوبی پنجاب کو زکواۃ کے برابر دس سے بارہ فیصد فنڈز دیئے جاتے تھے

ڈیرہ غازیخان :مشیر وزیر اعلی پنجاب محمدحنیف پتافی نے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں