president of PML-N Lahore?

مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کا سہرا کس کے سر سجے گا آئندہ ہفتے میں اعلان کردیا جائے گا۔

لاہور (بیوروچیف تیزخبر نیوز ، رانا طارق جاوید ) مسلم لیگ ن لاہور کا نیا صدر کون ہوگا، فیصلہ آئندہ ہفتےہونے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی سفارشات اہمیت کی حامل ہوں گی۔ سیف الملوک کھوکھر، ملک ریاض اور رانا مشہود احمد خان دوڑ میں شامل ہیں۔ ملک ریاض اس سے قبل بھی صدارت کے لئے پارٹی کو خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ رانا مشہودکو رانا ثنااللہ کی حمایت حاصل ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سیف الملوک کھوکھر کا پلڑا بھاری ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن کی لیگی قیادت دونوں کی حمایت حاصل ہے ۔شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین اس سلسلے میں مشاورت ہوگی جس کے بعد سفارشات قائد نواز شریف کو بھجوائی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرینگے ۔لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ہی ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اگر سیکرٹری کی سیٹ بھی بدلتی ہے تو اس عہدے کے لئے ایم پی اے چودھری شہباز اور سید توصیف شاہ نے بھی خواہش کا اظہار کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں