President elected

عابد باکسر کو پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر دیا گیا

عابد باکسر کو پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر دیا گیا۔ نئے صدر کا کہنا ہے کہ جلد صوبائی اور نیشنل سطح پر باکسنگ کے مقابلے کرائیں گے۔

سیفران ہوٹل میں پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا۔ عابد باکسر باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر منتخب، جہانگیر ریاض سینئر نائب صدر جبکہ شرجیل بٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر نے کہا کہ پنجاب کی باکسنگ بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔ پنجاب کے 90 فیصد عہدیداران نے مجھ پر اعتماد کیا۔ اگر سابق صدر حاجی خالد نیشنل اور صوبائی چیمپئن شپ کراتے ہیں تو ہم فوری دستبردار ہو جائیں گے۔ 

سینئر نائب صدر جہانگیر ریاض نے کہا کہ پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ سے باکسرز شارٹ لسٹ کر کے ان کو فری ٹریننگ کرائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں